Friday, April 5, 2024

اپنے بھی اب کتنے بیگانے سے لگتے ہیں


بدلے بدلے چہرے انجانے سے لگتے ہیں 
اپنے بھی اب کتنے بیگانے سے لگتے ہیں 

وو ہی منظر دیوار و در وو ہی کاشانے 
یہ رستے تو اپنے پہچانے سے لگتے ہیں 


رہتی تھی ہر وقت جہاں رونق دیوالی سی 
اب وو محل چبارے ویرانے سے لگتے ہیں 

دل میں جانے کتنے دکھ چھپاہے بیٹھے ہیں 
چہرے سے جو غم سے انجانے سے لگتے ہیں 
 
کھل جاتا ہے بھید شمع کے جلتے ہی انکا 
شقل-و-صورت میں جو پروانے سے لگتے ہیں 

پیار کیا پھر شادی اور پھر جیوں بھر آنند 
یہ قصے تو فلمی افسانے سے لگتے ہیں 

سنتے تھے بچپن مے جس کی لاٹھی اسکی بھینس 
اب یہ قصے جانے پہچانے سے لگتے ہیں

جانے کیا دیکھا رندوں نے ساقی میں راجن 
جسکو بھی دیکھو وو دیوانے سے لگتے ہیں
                " راجن سچدیو "

No comments:

Post a Comment

Every memory is not worth saving हर याद सहेजने लायक नहीं होती

Not every memory deserves to be saved.  Every memory is not worth saving  Save and cherish only those memories  that put a twinkle in your e...