Monday, July 29, 2024

کٹ ہی جایگا سفر آہستہ آہستہ

کٹ ہی جایگا سفر آہستہ آہستہ 
منزلیں ہوتی ہیں سر آہستہ آہستہ 

جلدبازی میں بگڈ جاتے ہیں کام اکثر
بیج بنتا ہے شجر- آہستہ آہستہ 

صبرکراے دل نہ ہو بے صبراس قدر 
 آیگی پھر سے سحر- آہستہ آہستہ

 سو گھڑے پانی ابھی  دینے سے کیا حاصل 
پیڈ  دیتا ہےثمر- آہستہ آہستہ 

 کرم کرنا دھرم ہے تو کرم کرتا چل 
   پهل ملیگا  وقت پر- آہستہ آہستہ  

کردعا 'راجن' دعائیں رنگ لاتی ہیں 
ہاں - مگر ہوگا  اثر- آہستہ آہستہ
                " راجن سچدیو "

2 comments:

What is Moksha?

According to Sanatan Hindu/ Vedantic ideology, Moksha is not a physical location in some other Loka (realm), another plane of existence, or ...